عمر شریف کو امریکہ لے جانے کیلئے ایئرایمبولینس کا شیڈول جاری

عمر شریف کو امریکہ لے جانے کیلئے ایئرایمبولینس کا شیڈول جاری
کراچی (پبلک نیوز) نامور کامیڈی لیجنڈ عمرشریف کی امریکہ روانگی کے لیے ایئر ایمبولینس کمپنی کی جانب سے شیڈول جاری، ایئرایمبولینس 26 ستمبر کی درمیانی شب جناح انٹرنیشنل پر لینڈ کرے گی۔ ایئرایمبولینس کی واپسی کے سفر کے لیے جناح ٹرمینل رن وے اور ٹارمک پر ری فیولنگ کی جائے گی۔ عمر شریف کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال سے 27 تاریخ کی صبح 4:30 پرکراچی ایئر پورٹ پہنچایا جائے گا۔ میڈیکل ایئرکرافٹ صبح 5 بج کر 30 منٹ پر واشنگٹن امریکا کے لیے اڑان بھرے گا۔ ایئرایمبولینس پرواز کا پہلا اسٹےنیوریمبرنگ جرمنی پر ہوگا،جس کے دوران ایئرایمبولینس تبدیل کی جائےگی۔ اگلے مرحلے میں ایئرایمبولینس کی کیفلاوک آئس لینڈ سے ری فیولنگ ہوگی۔ آخری مرحلے میں گوس بے کینیڈا میں 2 گھنٹے کا قیام کرتے ہوئے ایئرایمبولینس امریکہ پہنچے گی۔ پروازامریکا کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4:30پر واشنگٹن ڈی سی ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔ شام 5بجے عمر شریف کو جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال منتقل کردیا جائے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرایمبولینس کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے چکی ہے۔ سی اے اے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے باقاعدہ نوٹیفیکشن کے تحت ایئرایمبولینس کو اجازت دے چکی ہے۔ عمر شریف کی بیرون ملک منتقلی کے لیے سی اے اے حکام نے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے کر ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔