راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چئیرمین دبئی پورٹ شیخ سلطان کی ملاقا ت ہوئی ہے،جس میں انہوں نے آرمی ریلیف فنڈ کیلئے 25 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چئیرمین دبئی پورٹ ورلڈ شیخ احمد سلطان بن سلیمان کی ملاقات ہوئی ہے،جس میں پاکستان میں تباہ کن سیلاب اور بحالی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سندھ کے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد شیخ سلطان نے آرمی چیف سے ملاقات میں آرمی ریلیف فنڈ کے لئے 25 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ چیئرمین دبئی پورٹ نے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا ہے۔ آرمی چیف نے شیخ سلطان سے اظہار تشکر کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شیخ سلطان نے آرمی چیف سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا۔