پاکستان میں ایک چھوٹا سا حکمران طبقہ عوام کا خون چوس رہا تھا، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار غریبوں اور مظلوموں کا درد رکھنے والا ہے، افسوس ہے کسی نے عثمان بزدار کی کارکردگی کاجائزہ نہیں لیا، بزدار سے پہلے بالی ووڈ کا ایکٹر بوٹ پہن کر کھڑا ہوتا تھا، لندن کے مہنگے علاقوں میں ان لوگوں نے محلات لیے ہوئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے سیاسی جدوجہد کی طویل جنگ لڑی، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب سے ووٹ لیے، مگر ترقیاتی کام نہیں کرائے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے، یہ ہے تبدیلی، اب جنوبی پنجاب کا خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسی کی نظرثانی درخواست سپریم کورٹ نے منظور کرلی، سات، تین کا فیصلہ چھ، چار کی اکثریت سے جسٹس قاضی فائز عیسی کے حق میں آگیا، عدالت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا معاملہ ایف بی آر بھجوانے کی ہدایت واپس لےلی۔سندھ کے تمام تعلیمی اداروں سمیت دفاتر بند کرنے کا فیصلہ، 29 اپریل سے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی، مراد علی شاہ کہتے ہیں ملازمین کو کام دیا جائے گا، وہ گھروں سے کام کریں گے، وفاق سے 11 ہزار کین سائنو کی خوراکیں ملی ہیں، آج ایک لاکھ مزید ملیں گی، اپنے آکسیجن پلانٹ لگانے کےلیے کام کررہے ہیں۔