کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد عالمی وبا بے قابو ہو چکی ہے۔ جس پر قابو پانے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنے تئیں تمام تر کوششیں کر رہی ہیں۔
سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کے بعد سرکاری دفاتر کی بندش کے حوالے سے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سرکاری ملازمین گھروں سے کام کریں گے اور سیکریٹریز اپنا ضروری اسٹاف دفتر بلائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضروری دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ سندھ سیکریٹریٹ میں عام لوگوں کے آنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ سندھ کے سرکاری و نجی اسکولوں میں عملی طور پر کلاسز بند کر دی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔