ملک بھر میں مہلک کورونا کے وار جاری ہیں، مثبت کیسز کی شرح سات فیصد سے تجاوز کر گئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 85 افراد انتقال کر گئے، عوام کو ایس او پیز کی پابندی کرنے کی ہدایات افغانستان طالبان کی طرف سے کئی روز کے گھیراؤ کے بعد آخر کار صوبے پنج شیر کا کنٹرول شمالی اتحاد کے پاس ہی رہنے کا اعلان کیا گیا ہے، طالبان اور شمالی اتحاد میں مذاکرات کے دوران یہ طے پایا ہے کہ دونوں فریقین ایک دوسرے پر حملے نہیں کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی ہے، اگلا انتخاب جیالے جیتیں گے، ملک بھر سے مختلف پارٹیوں کے سیاسی رہنما ہمارے رابطے میں ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان آج وزیر اعظم ہائوس میں اہم اجلاس کی صدارت کر یں گے ، وزیر اعظم نے پاکستان کو پہلی مر تبہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس دلانے والے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور بھی کو بلا لیا ، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور یورپی اراکین پار لیمنٹ سے رابطوں کے بارے میں رپورٹ پیش کر یں گے ۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی، اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔