نور مقدم کیس: ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

نور مقدم کیس: ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) تھراپی ورکس کے ملازمین اور مالک کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کل کیس کی سماعت کریں گے۔ نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کا چھ ملزمان کو ضمانت دینے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے ضمانت دیتے وقت سپریم کورٹ کے طے کردہ قوانین کو نظر انداز کیا۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایڈیشنل سیشن جج کافیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے چھ ملزمان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔