تفصلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ صوبہ سندھ کے لیے گرانٹ کا اعلان کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ملک میں کبھی بھی ایسی تباہی نہیں دیکھی ،24 ہزار روپے فوری طور پر ہر متاثرہ خاندان کو دیے جائیں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سے یہ 24 ہزار روپے دیے جائیں گے، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ 28 ارب روپے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو جاری کردیے گئے ہیں ۔وزیراعظم محمد شہبازشریف کی سکھر آمد پر انہیں سیلاب سے متاثرہ نقصان ,امدادی کاموں اور بحالی سے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی pic.twitter.com/B3zrU4gSzs
— PML(N) (@pmln_org) August 26, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب نے سندھ اور بلوچستان میں بڑی تباہی مچادی ہے ، ان کی جانب سے یہ اپیل کی گئی کہ مخیر حضرات آگے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کیلیے امداد میں حصہ لیں۔ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ نے وزیراعظم کو بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ بعض علاقوں میں سیلاب کے باعث مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے فصلوں اور لائیو اسٹاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ان کو سندھ میں 43 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کرنے کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔PM Shehbaz Sharif visiting flood affected areas of Sindh, and Interacting door to door with flood affected children and women to ensure relief work. pic.twitter.com/5QLJeDzyo9
— PML(N) (@pmln_org) August 26, 2022
وزیراعظم کو سندھ میں 43 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کرنے کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے آج سندھ کے دورے میں روہڑی، سکھر، فیض گنج، خیرپور، ٹھری میر واہ اور کوٹ ڈجی کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ شامل ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کریں گے۔The flood-affected areas, as well as to assess the victims' relief and rehabilition efforts, Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif has reached in Sukkur. pic.twitter.com/EqfUQjoSgM
— PML(N) (@pmln_org) August 26, 2022