یواےای کا سفر کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

یواےای کا سفر کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
کیپشن: Good news for those who wish to travel to UAE

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پروازوں کے لیے موسم  ہموار ہو گیا ہے۔ مقامی ہوا بازی انتظامیہ کی جانب سے فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ منسوخ شدہ پروازوں کے مسافروں کو ترجیحی بنیادوں پر اگلی پروازوں پر ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے جبکہ مسافروں کی آسانی کے لیے مزید پروازوں کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔ 

ترجمان نے بیان میں کہا کہ منسوخ شدہ پروازوں کے مسافروں سے التماس ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی معلومات کے لیے پی آئی اے کے کال سنٹر 786 786  111سے رابطے میں رہیں۔ 

Watch Live Public News