قاضی فائز عیسیٰ اپنا قبلہ درست کریں، درست فیصلے کریں، اعظم سواتی

قاضی فائز عیسیٰ اپنا قبلہ درست کریں، درست فیصلے کریں، اعظم سواتی
کیپشن: قاضی فائز عیسیٰ اپنا قبلہ درست کریں، درست فیصلے کریں، اعظم سواتی

ویب ڈیسک: سینیٹر اور پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قانون کو پاؤں کے نیچے روندنے نہیں دیں گے۔ قاضی صاحب اپنا قبلہ درست کرلیں۔ درست فیصلے کریں۔ ایسا نہ ہو آپ کا اور عامر فاروق کا نام مولوی مشتاق کی طرح یاد کیا جائے۔

سینیٹر اعظم سواتی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سپریم جوڈیشل کونسل کے دفتر آیا۔ 28 فروری کو جعلی الیکشن کے خلاف ایک ریفرنس فائل کیا تھا اس پر کیا پیشرفت ہوئی۔ میں 49 سالوں سے ایک وکیل ہوں مجھے رجسٹرار آفس جاںے کی اجازت نہیں دی گئی۔ 

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ قاضی صاحب آپ ایک بہت بڑی آیت کے نیچے بیٹھے ہوئے ہیں۔ قاضی صاحب آپ کے سکندر سلطان راجا سے گٹھ جوڑ نے ہمیں بنیادی حقوق سے محروم کر دیا۔ قاضی صاحب آپ کا نوٹیفیکیشن 4 ماہ پہلے ہوا منصور علی شاہ کا نوٹیفکیشن کیوں نہیں کیا جا رہا؟

اعظم سواتی نے واضح کیا کہ قانون کو پاؤں کے نیچے روندنے نہیں دیں گے۔ قاضی صاحب اپنا قبلہ درست کریں درست فیصلے دیں۔ ایسا نا ہو آپ کا اور عامر فاروق کا نام مولوی مشتاق کی طرح یاد کیا جائے۔ قاضی صاحب سب کی امیدیں آپ سے تھیں۔ قاضی صاحب آپ کے فیصلے سے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑ چکی ہیں۔ آپ ہمیں بنیادی حقوق نہیں دے سکے۔

اعظم سواتی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک میں امن کی خاطر یہ جلسہ منسوخ کیا۔ ختم نبوت کے احترام میں بانی پی ٹی آئی نے جلسہ منسوخی کا اعلان مجھے کرنے کو کہا۔ پاکستان مبارک ثانی فیصلے سے مثبت طرف جائے گا۔ ہم صرف چاہتے ہیں کہ قانون اور آئین کی پاسداری ہو۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ورکر پاکستان کی سربلندی کے لئے ہر تکلیف برداشت کر رہا ہے۔ اس 70 سالہ عمر میں ایک ورکر نے ایسا کون سا ظلم ہے جو برادشت کیا؟ 

Watch Live Public News