سرکاری اراضی سستے داموں لیز پر دینے کا انکشاف

سرکاری اراضی سستے داموں لیز پر دینے کا انکشاف

لاہور(پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں بورڈ آف ریونیو کی اربوں روپے مالیت کی زمین اونے پونے داموں میں لیز پر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

انکشاف ہوا ہے کہ اربوں روپے مالیت کی 2285 کینال اور 266 مرلے کی زمین نجی اور سرکاری اداروں کوڑیوں کے بھاؤ دی گئی۔

اپواء کالج لاہور کو 65 سال کے لیے 48 کینال زمین 5000 روپے سالانہ لیز پر دی گئی جبکہ کریسنٹ ماڈل سکول شادمان کو 7 کینال سے زائد کی زمین 160 روپے سالانہ لیز پر دی گئی تھی۔

لاہور جمخانہ کلب کو 11 کینال 33 مرلے زمین 2050ء تک 5000 روپے لیز پر دی گئی۔ اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو 180 کینال زمین 2036ء تک سالانہ 1000 روپے تک لیز پر دی گئی۔

جامعہ نظامیہ رضویہ لوہاری منڈی کو 2 کینال زمین 1 روپے لیز پر مستقل بنیادوں پر دی گئی ہے جبکہ جناح ویلفئیر سوسائٹی کوٹ لکھپت کو 4 کینال کی زمین 600 روپے فی مرلہ لیز پر دی گئی ہے۔

لاہور بزنس ایسوسی ایشن کو 8 کینال زمین 5000 روپے سالانہ لیز پر دی گئی۔ اس کے علاوہ فاطمہ میموریل ہسپتال کو 1 کینال زمین 200 روپے سالانہ لیز پر زمین دی گئی جبکہ پیکجز مال کو 231 کینال زمین 36 ہزار روپے سالانہ لیز پر زمین دی گئی تھی۔

مہرین سیٹ لائٹ ٹاؤن قلعہ گجر سنگھ کو 4 کینال زمین 900 فی مرلہ لیز پر دی گئی جبکہ مال روڈ پر واقع الفلاح بلڈنگ کے لیے پانچ کینال کی زمین 3000 روپے سالانہ لیز پر دی گئی۔عزیز جہاں ٹرسٹ کو 85 کینال سے زائد کی زمین 1000 روپے فی ایکٹر لیز پر زمین دی گئی۔

فیروز پور روڈ پر واقع پیل پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو 242 کینال 15 مرلے کی زمین 3 لاکھ روپے سالانہ لیز پر زمین دی گئی تھی۔ ایف سی کالج کو 11 کینال 11 مرلے کی زمین 1200 روپے سالانہ لیز پر دی گئی تھی اور پاکستان فاؤنڈیشن سکول کوٹ لکھپت کو 32 کینال کی زمین 968 پر کینال سالانہ لیز پر دی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔