نگہبان رمضان پیکج،غریبوں کو سستی چیزیں دہلیز پرملیں گی،منتخب وزیراعلیٰ کاپہلا اعلان

نگہبان رمضان پیکج،غریبوں کو سستی چیزیں دہلیز پرملیں گی،منتخب وزیراعلیٰ کاپہلا اعلان
کیپشن: نگہبان رمضان پیکج،غریبوں کو سستی چیزین دہلیز پرملیں گی،منتخب وزیراعلیٰ کاپہلا اعلان

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےپہلے کہا ہےکہ  رمضان ریلیف پیکج کا سامان لوگوں کے گھروں پر ڈلیور کرنے کا پلان بنایا ہے،لوگوں کو قطاروں میں لگا دیکھتی ہوں تو مجھے تکلیف ہوتی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ سستے رمضان بازار لگائیں گے، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال رکھنا ہے،60 ہزار آمدن سے نیچے والے مستحقین ہیں جن کی خدمت ہمارا فرض ہے،پنجاب میں کس کو کس چیز کی ضرورت ہے ۔ سنٹرلائزڈ ڈیٹا بنایا جائے گا،نوجوانوں پر خصوصی توجہ ہے، کئی طرح کے منصوبے تیار ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ میرٹ پر آنے والے طلبہ کے لے پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کو بہتر بنائیں گے،قابل طلبہ کو دنیا کی معروف یونیورسٹیوں میں داخلےکا طریقہ کار بنائیں گے،یوتھ لون پروگرام کی تمام سکیمز کو دوبارہ شروع کریں گے،نوجوان کو روزگار کے لیے قرضے، طلبہ کو لیپ ٹاپ دیں گے،پیڈ انٹرن شپ پروگرام بڑھائیں گے، کم از کم 25 ہزار روپے دیں گے،ہم آئی ٹی میں ہمسایہ ممالک سے بہت پیچھے ہیں، گھر بیٹھے فری لانسنگ کے لیے مدد کریں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ طلبہ اور نوجوانوں کو الیکٹرک موٹربائیکس بھی دیں گے،وزیراعلی ہائوس کے دروازے طلبا اور نوجوانوں کے لیے کھلے ہوں گے،ماں ہونے کے ناطے خواب ہے کہ پنجاب کا کوئی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے سکول سے باہر نہ ہو،ایسے ماڈل پر کام کر رہی ہوں جس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سکول میں غریب کا بچہ مفت پڑھیں،پنجاب میں پورا سکول ٹرانسپورٹ سسٹم دیں گے،نصاب تعلیم پر نظرثانی کی ضرورت ہے تاکہ سرکاری سکول کا معیار نجی سکولوں کے برابر ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بند ہونے والے تعلیمی وظائف بحال کریں گے،میرا دل کرتا ہے کہ پنجاب کے ہر ضلع میں کم از کم ایک دانش سکول ہو،سکل ڈویلپمنٹ کے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر بھی خصوصی توجہ ہے،پنجاب کے ہر ضلع میں خصوصی بچوں کے لیے اعلی ادارہ بنے گا،ہیلتھ مراکز اور ہسپتالوں میں قابل ڈاکٹروں اور ادویات کو یقینی بنانا میری ترجیح ہے،حکومت چھوڑ کر جائوں تو کوئی ایسا شہر نہ ہو جہاں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال نہ ہو،ہر شہر کو پانچ سال میں صحت کی سٹیٹ آف ی آرٹ سہولیات دیں گے،تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں آج سے مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان کردیا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ چند ہفتوں میں پاکستان کی پہلی ایئرایمبولینس شروع کرنے جا رہے ہیں،منظم موٹروے ایمبولینس سروس شروع کریں گے،نوازشریف نے پہلا ہیلتھ کارڈ 2015 میں دیا،کئی برسوں میں ہیلتھ کارڈ کرپشن کا شکار ہوا،ہیلتھ کارڈ کو دوبارہ شروع کریں گے۔