پنجاب کابینہ کے اراکین کیلئے گاڑیاں تیار، ہر وزیر کو کونسی گاڑی اور کتنا پٹرول ملے گا؟

پنجاب کابینہ کے اراکین کیلئے گاڑیاں تیار، ہر وزیر کو کونسی گاڑی اور کتنا پٹرول ملے گا؟

(ویب ڈیسک ) پنجاب کابینہ کے  نو منتخب اراکین کیلئے گاڑیاں تیار  کرلی گئی ہیں ۔

ایس اینڈ جی اے ڈی نے پنجاب کا بینہ کے اراکین کے لئے گاڑیاں تیار کرلیں ہیں،ہر وزیر کی گاڑی کو ایک ہزار لیٹر تک پٹرول فراہم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ  ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے  ڈرائیو ز کی فہرست تیار کرلی  گئی ہے۔وزرا کے لئے تجربہ کار ڈرائیورز  رکھے گئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے پانچ اضافی گاڑیاں تیار کی ہیں جبکہ ان کو 15 وزراء کے نام وصول ہوئے تھے۔ایس اینڈ جی اے ڈی نے وزراء کے لئے 20 گاڑیاں تیار کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق  ہر وزیر کو 1800 سی سی گاڑی فراہم کی جائے گی ، وزراء کی گاڑیاں منسٹر بلاک میں تیار کھڑی ہیں ۔

Watch Live Public News