ایم کیو ایم نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا

ایم کیو ایم نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا
کراچی ( پبلک نیوز) ایم کیو ایم نے کارکنوں پر پولیس تشدد کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سےگفتگو میں آئی جی سندھ کی معطلی اور کارکنان کی رہائی کا بھی مطالبہ کردیا۔ پیپلزپارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بولے خواتین پر تشدد کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ماؤں، بہنوں پرڈنڈے برسائے گئے۔ وزیراعظم صاحب ہم پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آپ کو فوری کراچی آنا چاہیے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ زرداری صاحب نے اپنے وزیراعلیٰ کو نہ سنبھالا تو بلاول ہاؤس بھی اسی شہر میں ہے۔ وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں ورنہ شہر کے دروازے بند کردیں گے۔ کراچی کے مختلف مقامات میں کاروباری مراکزبند کرا دیئے گئے۔ جیکب لائن،لائنزایریا، برنس روڈ، گلشن اقبال میں دکانی ں بند کرادی گئیں۔ کورنگی دو نمبرمیں نامعلوم افراد نے ٹائر نذرآتش کردئیے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔