قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑیں

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑیں
سورس: ویب ڈیسک

( ویب ڈسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی آپس میں لڑ پڑیں ۔ 

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹر نے ساتھی کرکٹر کےساتھ ملکر تیسری کرکٹر کی ہوٹل میں پٹائی کردی، صدف ، یسری اور عائشہ آج کا میچ پابندی کے باعث نہ کھیل سکیں گی،دونوں خواتین کھلاڑیوں نے تیسری کرکٹر کو اتنا مارا کے اس کے ناک سے خون بہنےلگا، دو میچز تک مار کھانے والی کرکٹر نے خاموشی اختیار کئے رکھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برداشت سے باہر ہونے کے بعد مذکورہ کرکٹر نے انتظامیہ کو شکایت کر دی،انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرنے کے بجائے تینوں پر ایک ایک میچ کی پابندی لگائی ہے۔ 

بورڈ ذرائع کے مطابق معاملے کی تحقیقات کرنے چیئرپرسن ویمنز کرکٹ خود راولپنڈی پہنچیں گی۔

Watch Live Public News