ویب ڈیسک: حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر پر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے 5 فروری کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 5 فروری کو صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائےگی۔
مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل اور بدترین مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جایا جاتا ہے اس روز دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔