کولمبو ٹیسٹ: عبد اللہ شفیق، آغا سلمان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کی گرفت مضبوط

کولمبو ٹیسٹ: عبد اللہ شفیق، آغا سلمان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کی گرفت مضبوط
کولمبو: عبد اللہ شفیق کی ڈبل سنچری اور آغا سلمان کی سنچری کی بدولت پاکستان کی کولمبو ٹیسٹ میں گرفت مضبوط ہو گئی۔ کولمبو میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 178 رنز سے اننگز کا آغاز کیا۔ کپتان بابر اعظم 39 رنز بنا کر جے سوریا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ جس کے بعد سعود شکیل نے تاریخ رقم کردی۔ کرئیر کے ابتدائی 7 ٹیسٹ میچز میں مسلسل کم از کم 50 رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔ سعود شکیل کے آوٹ ہونے کے بعد سرفراز احمد آئے ، انہوں نے 14 رنز بنائے لیکن پھر سر پر گیند لگنے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے بیٹرعبد اللہ شفیق نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری داغ دی انہوں نے 326 گیندوں پر 201 رنز بنائے جس میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں ۔ آغا سلمان نے بھی جارحانہ بلے بازی سے حریف باؤلرز کو بے بس کیے رکھا۔ 148 گیندوں پر 132 رنز بنا لیے، تیسرے دن کے اختتام پر آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 37 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں اور پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز بنا لیے ہیں اور اب تک پاکستان کو سری لنکا پر 397 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔