ماں کی انمول محبت ٗ مردہ بیٹی کے ساتھ پورا ماہ گزارا

ماں کی انمول محبت ٗ مردہ بیٹی کے ساتھ پورا ماہ گزارا
لندن ( ویب ڈیسک ) ماں کی محبت کی کوئی مثال نہیں ملتی ٗ برطانیہ میں ایک ماں نے جب اپنی بیٹی کو کھویا تو اس نے اس کی لاش کو ایک ماہ تک گھر میں رکھا ٗ اس کے ساتھ مکمل وقت گزارا اور اسے اس کی پسند کی کہانیاں بھی سناتی رہی۔تفصیلات کے مطابق برطانوی خاتون ایمی ڈیچ کی بیٹی پیدائش کے چند ماہ بعد ہی وفات پا گئی ٗ الیسیا پیدائش کے وقت ہی بیمار تھی اور وہ اپنی وفات تک کبھی گھر نہ آسکی جس پر والدہ نے ہسپتال سے درخواست کی کہ اسے اپنی بیٹی کے ساتھ گھر میں کچھ وقت گزارنا ہے ٗ عدالت نے اسے ایک ماہ کیلئے اجازت دیدی اور کہا کہ ایک ماہ بعد اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزار کر وہ اس کی آخری رسومات کر دے۔ایمی ڈیچ کو اس مقصد کیلئے ہسپتال کی طرف سے ایک ایسا بیڈ دیا گیا جس میں وہ اپنی بیٹی کو رکھ سکتی تھی جہاں پر ٹھنڈنک اور ٹمپریچر کی وجہ سے اس کی لاش خراب نہیں ہو سکتی تھی ٗ ایمی ڈیچ نے اپنی بیٹی الیسیا مے کی لاش کے ساتھ پورا ایک ماہ گزارا ٗ وہ اپنی بیٹی کو کہانیاں پڑ کر سناتی رہیں ٗ اسے اس کے کپڑے دکھاتی رہیں اور مختلف انداز میں اپنے پیار کا اظہار کرتی رہی ۔ہسپتال نے جب ایمی ڈیچ کو اپنی بیٹی کی لاش گھر لے جانے کی اجازت دی تو اس وقت اس کا وزن صرف آدھا کلو تھا ۔ والدہ نے اپنی بیٹی کو لاش کو ایک فریزر میں رکھا مگر اس نے اس کے ساتھ ایک بھرپور مہینہ گزارا ٗ اس نے ہسپتال سے لیکر گھر تک اور پورا ایک ماہ اپنی بیٹی کے ساتھ سینکڑوں تصاویر بنائیں ٗ اس گود میں اٹھا کر گھر کے باہر سیر کیلئے لے جاتی ٗ اس کو پیار کرتیں ٗ اسے سٹار وارز کی کہانیاں سناتیں اور دیگر کئی طرح سے اپنے خواب پورے کئے۔ایمی ڈیج کا کہنا ہے کہ یہ کمی کبھی پوری نہ ہو سکے گی ٗ میں نے سوچا کہ کیا میرا پیار میری بیٹی کے ساتھ مر گیا ٗہوسکتا ہے کہ کسی مرے ہوئے بچے کے ساتھ گھر میں رہنا ہر ایک کے لئے راحت بخش خیال نہ ہو۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم غم سے الگ سلوک کرتے ہیں۔ اسے گھر لے جانے سے مجھے اس کے کپڑے اور کمبل تبدیل کرنے ٗ اسے کہانیاں سناتے اور پیار کرنے کا موقع ملا۔ اب میرے پاس اپنے کمرے میں اپنی بچی کی تصاویر ہیں اور وہ مجھے خوشی سے بھر دیتا ہے۔ اسے گھر میں اس کی چیزوں میں دیکھ کر بہت ہی سکون پہنچا تھا ٗ مجھے لگتا ہے کہ اس کا سفر مزید مکمل ہو گیا ہے۔

Watch Live Public News