بادلوں سے بھی اونچا دنیا کا سب سے بلند ہوٹل

بادلوں سے بھی اونچا دنیا کا سب سے بلند ہوٹل
شنگھائی ( ویب ڈیسک ) بادلوں سے بھی اوپر دنیا کے پہلے سب سے بلند ہوٹل کا افتتاح چین میں کر دیا گیا ہے ٗ یہ ہوٹل 826 میٹر کی بلند پر ہے جس میں 165 کمرے جبکہ 120 ویں منزل پر بادلوں کے بھی اس پار ایک ریسٹورنٹ بھی بنایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین کے شہر سنگھائی میں دنیا کی دوسری سب سے بلند عمارت شنگھائی ٹاور کی 120 ویں منزل پر ایک ہوٹل کا افتتاح کیا گیا ہے جو اس وقت دنیا کا سب سے بلند ہوٹل ہے جس کی خوبی یہ ہے کہ یہ بادلوں سے بھی اوپر ہے یہاں سے آپ خود کو اکثر بادلوں میں گھرا ہوا یا اس سے بھی اوپر موجود پاتے ہیں ٗ اس ہوٹل کا نام جے ہوٹل رکھا گیا ہے۔دنیا کے اس بلند ٹرین ہوٹل میں رہنا بھی صرف دولت مند ترین افراد کیلئے ممکن ہے کیونکہ یہاں پر ایک رات گزارنے کا کرایہ 67 ہزار یوآن یعنی پاکستانی روپوں میں 16 لاکھ 35 ہزار 513 روپے بنتے ہیں۔شنگھائی میں دنیا کے سب سے بلند ہوٹل کی ٹیگ لائن میں کہا گیا ہے کہ ’’ دنیا کے وہ دولت مند جو بلندیوں سے نہیں ڈرتے ‘‘۔ تمام جدید ترین سہولیات سے مزید جے ہوٹل میں 165 پرتعیش کمرے ہیں ٗ جس کو شنگھائی ٹاور کی سب سے بلند منزل پر بنایا گیا ہے ٗ اس کی لفٹ بھی دنیا کی تیز رفتار ترین لفٹ ہے جو 42 میل فی گھنٹہ کی رفنار سے اوپر کی جانب سفر کرتی ہے ٗ شنگھائی ٹاور دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت ہے جبکہ پہلی بلند ترین عمارت کا اعزاز دبئی کے برج خلیفہ کو حاصل ہے۔

Watch Live Public News