عمران خان نےجاسوسی کرنے والے ملازم کو معاف کر دیا

عمران خان نےجاسوسی کرنے والے ملازم کو معاف کر دیا
عمران خان کے گھر کی جاسوسی کا معاملہ، تحریک انصاف جاسوسی کرنے والے ملازم کو سامنے لے آئی جبکہ عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کو معاف کردیا. تحریک انصاف کی جانب سے جاسوسی کرنے والے ملازم کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ بھی سامنے آ‌یا ہے، میڈیا سے گفتگو میں ملازم کا کہنا تھا کہ میں جاسوسی کرنے پر شرمندہ ہوں، مجھے ایک ایجنسی نے 50 ہزار دئیے تھے. اس موقع پر ڈاکٹر شہباز گل کا کہناتھا کہ عمران خان کے گھر سے جاسوسی کے لئے ڈیوائس پکڑی گئی ، عمران خان کے گھر کے ملازم کو جاسوسی کے لیے پیسے دئیے گئے ، ملازم چھ سال سے عمران خان کے گھر میں کام کرتا تھا،ملازم کو عمران خان کے گھر میں ڈیوائس لگانے کا کہا گیا ،ملازم کو دوسرے ملازموں سے رابطہ کرانے کے لیے بھی کہا گیا ، عمران خان نے ملازم کو معاف کر دیا ہے .

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔