پنجاب یونیورسٹی سے الحاق کالجز کے بی اے، بی ایس سی طلبہ کیلئے خوشخبری

پنجاب یونیورسٹی سے الحاق کالجز کے بی اے، بی ایس سی طلبہ کیلئے خوشخبری

لاہور (پبلک نیوز) پنجاب یونیورسٹی سے الحاق کالجز کے بی اے، بی ایس سی طلبہ کے لیے خوشخبری۔ پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کے امتحانات ملتوی کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق بی اے، بی ایس سی کے امتحانات کو دو ماہ کے لیے موخر کیا گیا ہے۔ بی اے، بی ایس سی کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ ڈینز میٹنگ میں کیا گیا۔ بی اے، بی ایس سی کے امتحانات یکم اپریل 2021سے شروع ہورہے تھے۔

پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات موخر کرنے سے قبل الحاق سرکاری ونجی کالجز کا سروے کیا۔ کالجز کی بڑی تعداد نے کورس مکمل نہ ہونے کے بارے یونیورسٹی سروے میں آگاہ کیا۔ آج شام تک بی اے امتحانات کے ری شیڈول ہونے کا نوٹیفکیشن جانے ہونے کے امکانات ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔