پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 26 مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 26 مئی2021
مہلک کرونا وائرس مزید 65 جانیں لے گیا، اموات کی تعداد 20 ہزار 465 ہو گئی،، ایک روز میں 2 ہزار 724 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چار اعشاریہ چھے ایک فیصد رہی،، فعال کیسز کی تعداد 60 ہزار 268 ہو گئی۔۔ 4 ہزار 242 مریضوں کی حالت تشویشناک۔پنجاب میں کووڈ کیسز میں کمی کے بعد 7 جون سے تمام اضلاع میں اسکولز کھولنے کا فیصلہ،، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی کووڈ سے متعلق حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل، پانچ فیصد سے کم کورونا مثبت والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھل چکے۔ریکو ڈک کیس میں پاکستانی کی بڑی فتح، برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنا دیا،، ٹی ٹی سی کے حق میں جاری کیے جانے والے فیصلے کو کالعدم قرار،، پی آئی اے کے خلاف فیصلہ واپس لینے کا حکم، یویارک اور پیرس میں قائم پی آئی اے کی زیرملکیت روز ویلٹ اور اسکرائب ہوٹل بحال ہو گئے، مقدمےکے تمام اخراجات ٹی سی سی کمپنی کو برداشت کرناہوں گےپاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، عمران خان کے ہوتے کوئی امریکی اڈہ نہیں بنے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سینیٹ میں اظہار خیال،، کہا پاکستان کو پہلے "پارٹ آف دی پرابلم"،، آج "پارٹ آف دی سلوشن" کہا جا رہا ہے،، وزیر خارجہ نے کہا افغانستان میں امن سے پورا خطہ سی پیک کے فوائد حاصل کر سکے گا۔سندھ میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر وزیراعظم کی وزیرداخلہ کو فوری سندھ جانے کی ہدایت،، شیخ رشید آج کراچی پہنچیں گے، ڈی جی رینجرز سے ملاقات، اور امن و امان کے اجلاس کی صدارت کریں گے، کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف حالیہ آپریشن میں 9 جانیں جا چکیں۔

Watch Live Public News