ویب ڈیسک: بہاولنگر میں پاکستان آرمی اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا تین روزہ میڈیکل کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 22 سے 25 مئی تک جاری رہنےوالے میڈیکل کیمپ میں منچن آباد کے 3 ہزار سے زائد افراد کو فری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
سول ملٹری ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس نے جرنل او پی ڈی، چائلڈ او پی ڈی، آنکھوں کے آپرشن اور گائنی او پی ڈی میں خواتین، مردوں اور بچوں کے امراض کی تشخیص اور علاج کیا۔
چار سے زیادہ آنکھوں کے آپریشن کیے گئے ہیں۔ مریضوں کو مفت ادویات اور نظر والے چشمے مہیا کئے گئے۔
مقامی آبادی نے پاکستان آرمی کے اس اقدام کو سراہا اور بہترین طبی سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔