لندن کی سڑکوں پر خاتون نے لنگی پہن لی، لوگوں کا ردعمل کیا آیا؟ یہاں دیکھیے

لندن کی سڑکوں پر خاتون نے لنگی پہن لی، لوگوں کا ردعمل کیا آیا؟ یہاں دیکھیے
کیپشن: The woman wore a lungi on the streets of London, what was the reaction of the people? See here

ویب ڈیسک: جدت بھر دنیا میں آئے روز فیشن میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے اور لوگ بھی خود کو منفرد دکھانے کیلئے نت نئے طریقے اور فیشن کا سہارا لیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ لندن میں ہوا۔ جہاں ایک لڑکی لنگی پہن کر سڑکوں پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر یہ ویڈیو ویلری دانیا نامی خاتون نے پوسٹ کی جو کئی سالوں سے لندن میں مقیم ہیں۔

کلپ میں، ویلری ایک سادہ ٹی شرٹ کے ساتھ نیلے رنگ کی چیک والی لنگی میں لپٹی نظر آئیں۔

انہوں نے دھوپ والے چشمے بھی لگا رکھے تھے۔

جب وہ شہر میں ٹہلتی ہوئی ایک گروسری اسٹور میں داخل ہوتی ہیں تو اردگرد موجود لوگوں نے انہیں حیرت بھر نظروں سے دیکھنا شروع کردیا۔

اسٹور کا کیشیئر بھی ان کےغیر معمولی لُک کو دیکھ کر متجسس نظر آیا۔

Watch Live Public News