پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،26نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،26نومبر 2021
کراچی میں نسلہ ٹاورکےباہرمکینوں کااحتجاج،مظاہرین کی نسلہ ٹاورمیں داخل ہونےکی کوشش،پولیس کالاٹھی چارج اورشیلنگ،مظاہرین کی کثیر تعداد نسلہ ٹاور کے باہرجمع،پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری موقع پرموجود نسلہ ٹاورکواین اوسیزسابقہ حکومتوں نےدئیے،وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین نے نسلہ ٹاور کی تعمیر میں برتی جانے والی ٖغفلت کی ذمہ داری اس وقت کی حکومتوں پر ڈال دی ، کہا مصطفی کمال اورنعمت اللہ خان کےدورمیں 40سے زائدپلاٹس کوکمرشل کیاگیا،معاملہ عدالت میں ہےاس پرمزیدبات نہیں کرسکتا، سعید غنی کہتے ہیں جیسے ہی معاملے کا علم ہوا پولیس کو کارروائی سے روک دیا سپریم کورٹ کاایک ہفتے میں نسلہ ٹاور منہدم کرنے کا حکم ،کمشنر کراچی نے پیش رفت رپورٹ اور تصاویر عدالت میں جمع کرادیں، کہا نسلہ ٹاور کے گراؤنڈ فلور سمیت تین فلور کی مکمل دیواریں گرادی گئی ہیں، متعلقہ اے سی اور پولیس موقع پر موجود ہے، ٹاور گرانے کے لئے لیبر اور مشینری دن رات کام کررہی ہے نسلہ ٹاور کیس میں چیف جسٹس نے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کو جھاڑ پلادی، کہا ہٹیں یہاں سے، کوئی سیاسی تقریر کی اجازت نہیں، کون ہیں آپ؟ چیف جسٹس کا استفسار، میں جماعت اسلامی کراچی کا امیرہوں، حافظ نعیم الرحمن کا جواب، چیف جسٹس نے حافظ نعیم الرحمن کو روسٹرم سے ہٹادیا ملٹری لینڈ پر کمرشل سرگرمیوں سے متعلق بڑی ڈویلپمنٹ، سیکرٹری دفاع کا سپریم کورٹ میں اہم بیان سامنے آگیا،کہا تینوں مسلح افواج کےسربراہان متفق ہیں کہ کمرشل سرگرمیاں نہیں ہونی چاہئیں، مجھے کہا گیا کہ عدالت کو یقین دہانی کرائیں، مزید کوئی کمرشل سرگرمی نہیں ہوگی، عدالت نے سیکرٹری دفاع کو بیان تحریری طور پر جمع کرانے کا حکم دےدیا، سماعت 30 نومبر تک ملتوی

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔