’ حکومت عوامی فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کرے ‘

’ حکومت عوامی فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کرے ‘
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت عوامی فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم کر دے۔ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا سمندر راولپنڈی کی طرف گامزن ہے اور آج لوگ نئے انتخابات کے مطالبے کی حمایت میں جمع ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کر دے اور حکمران انتخابات کا اعلان کریں۔ ملکی استحکام الیکشن کے ہی مرہون منت ہے۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔