فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کالعدم قرار
کیپشن: فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دے دیا

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کی جیل کی مکمل کارروائی اور فواد چوہدری پراڈیالہ جیل میں عائد فرد جرم بھی کالعدم قرار دے دی۔

واضح رہے کہ 11 جولائی کو بانی پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی تھی۔

واضح رہے کہ 20 جون کو عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کے لیے مقرر ہوئے تھے۔ 3 جنوری کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔

30 دسمبر 2023 کو فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی تھی۔

Watch Live Public News