کراچی: پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ پر تشدد کرنے کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار فیروزخان نے کہا ہے کہ میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام بے بنیاد اورجھوٹے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔ اداکار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہ تمام الزامات جھوٹے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس طرح کی باتیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں۔ فیروز خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی قانونی ٹیم کو الزامات لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردہے، میں قانون کی پاسداری اورانسانی حقوق پر مکمل یقین رکھتا ہوں ۔ اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے عدالت میں فیروز خان کی جانب سے کیے گئے تشدد کے ثبوت پیش کیے تھے۔ خیال رہے کہ اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے نےعدالت میں فیروز خان کی جانب سے کیے جانےوالےتشدد کے ثبوت بھی پیش کیے تھے۔