افغانستان میں اغوا کار کو پھانسی دے کر کرین سے لٹکا دیا گیا

افغانستان میں اغوا کار کو پھانسی دے کر کرین سے لٹکا دیا گیا
ہرات ( ویب ڈیسک ) افغانستان میں اغوا کاروں نے تاوان کیلئے ایک تاجر کے بیٹے کو اغوا کیا جبکہ طالبان نے تاجر کے بیٹے کو بازیاب کروا کر کے اغوا کار کی لاش کرین سےلٹکا دی ، طالبان کا موقف ہے کہ آنے والے وقت میں غیر قانونی سرگرمیاں کرنے والے اس طرح کے کسی بھی اقدام سے باز رہیں ۔ افغان ٹی وی چینل طلوع پر بتایا گیا ہے کہ ہرات میں ایک تاجر کے بیٹے کو اغوا کیا گیا جس کے اغوا کاروں کو طالبان فورسز نے ڈھونڈ کر گرفتار کیا اور پھر ان فوری طور پر پھانسی کی سزا دیکر ان میں سے ایک کی لاش ہرات شہر میں کرین سے لٹکا کر نشان عبرت بنا دیا گیا ، تاجر اور اس کا بیٹا ابھی میڈیا سے بات کرنے پر تیار نہیں ہے لیکن ان کے رشتہ داروں نے بتایا کہ تاجر کے بیٹے کو ہرات میں ایندھن کی دکان سے اغوا کیا گیا تھا۔ ٹی وی چینل نے طالبان کی عبوری حکومت کے حوالے سے بتایا کہ ” اغوا کار طالبان فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران مارے گئے، لاش کرین سے لٹکا دی گئی تاکہ دوسرے اغوا کاروں کے لیے مثال بن سکیں،ہم اغوا کاروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ امریکہ ایک طالبان عہدیدار کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ” تحریک سزائے موت اور اعضاء کے کاٹنے کو افغانستان میں قانون کے طور پر بحال کرے گی “۔

Watch Live Public News