پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،26ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،26ستمبر 2021
شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔۔۔ مستونگ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا صوبائی امیر مارا گیا، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد کی شناخت ممتاز کے نام سے ہوئی، فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔۔ ملک بھر میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے کم ہو گئی، ایک روز میں مزید 42 اموات، ایک ہزار 780 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ نو آٹھ فیصد رہی، 4 ہزار 199 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔۔۔ لاہور میں ڈینگی کے وار تیز، صوبے بھر میں 24 گھنٹوں میں 90 کیسز رپورٹ ہوئے، 81 مریضوں کا تعلق لاہور سے، صوبے بھر کے اسپتالوں میں 75، لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 54 مریض زیرعلاج، رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 905 کنفرم کیسز سامنے آئے۔۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد برطانیہ روانہ، برطانوی ہم منصب ڈامینک راب سے ملاقات کریں گے، شاہ محمود قریشی نے اجلاس کی سائیڈ لائن پر اہم ملاقاتیں کیں، افغانستان سے متعلق پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھا۔۔۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔