وفاق بتائے کہ راہل گاندھی برطانوی شہری ہیں یا نہیں؟ عدالت

rahul gandi is british national
کیپشن: rahul gandi is british national
سورس: google

 ویب ڈیسک :کانگرس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی برطانوی شہری ہیں یا نہیں ؟ وفاقی حکومت واضح طور پر بتائے ، الہ آباد ہائی کورٹ کا حکم۔

 رپورٹ کے مطابق رائے بریلی کے رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی دوہری شہریت کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کرنے والی درخواست کی  الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ میں سماعت ہوئی۔

 ہائی کورٹ نے شہریت قانون 1955 کے تحت مرکزی حکومت کی مجاز اتھارٹی سے اس سلسلہ میں شکایت پر کی گئی کارروائی کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ عدالت کا یہ حکم کرناٹک بی جے پی کارکن ایس وگنیش سشیر کی جانب سے دائر کردہ درخواست  کے بعد سامنے آیا۔

سماعت کے دوران ہائی کورٹ کے جسٹس راجن رائے اور جسٹس اوم پرکاش شکلا پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ہم سب سے پہلے حکومت ہند کا فیصلہ جاننا چاہیں گے کہ اس سلسلہ میں شکایت کے بعد کیا کاروائی کی گئی؟ ایڈیشنل سالیسٹر (اے ایس جی) سوریہ بھن پانڈے کو اس معاملے میں مرکزی وزارت داخلہ سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ کیس کی اگلی سماعت 30 ستمبر کو ہوگی۔

 یادرہے گزشتہ جولائی کے دوران ہائی کورٹ نے اسی درخواست گزار کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ اگر درخواست گزار چاہے تو وہ شہریت قانون کے تحت مجاز اتھارٹی سے شکایت کرسکتا ہے۔

درخواست گزار ایس وگنیش سشیر کے مطابق، ان کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ رائے بریلی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی برطانوی شہری ہیں، جس کی وجہ سے وہ الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہیں۔ ایسے میں ان کا الیکشن منسوخ ہونا چاہیے۔ سشیر کے مطابق جب مجاز اتھارٹی کو دو مرتبہ شکایت کرنے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو انہوں نے دوبارہ عدالت کا رخ کیا، جس کے بعد بدھ کو سماعت کے دوران ایس وگنیش سشیر ذاتی طور پر ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ سشیر نے معاملے کی سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

Watch Live Public News