پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،27 اپریل، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،27 اپریل، 2021
اشتعال انگیز تقریر کرنے پر لیگی رہنما جاوید لطیف کو گرفتار کرلیا گیا، سیشن عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی، جاوید لطیف فیصلہ سننے سے قبل ہی عدالت سے جاچکے تھے، سی آئی اے پولیس نے سگیاں پل سے گرفتار کیا۔عوام کی بے احتیاطی سے کورونا کا پھیلاؤ جاری، مہلک وائرس نے ایک دن میں 142زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد17 ہزار329 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 487 نئے کیس رپورٹ، فعال کیس 87 ہزار 794 تک جاپہنچے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ صفر دو ریکارڈ کی گئی۔خیبرپختونخوا کےوزیرصحت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج، ضلعی انتظامیہ نے نجی ریسٹورنٹ کے مالک اور مینجر کے خلاف بھی مقدمہ درج کردیا، صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کی افطار پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوئیں۔کورونا سے بچاؤ کےلئے حکومت کا اہم اقدام، 40 سال اور زائدعمرافراد کو کوروناویکسین لگانے کےلئے رجسٹریشن کا آغاز، اسدعمر کی خود ویکسین لگوانے اور دوسروں کو ترغیب دینے کی اپیل، پچاس سال سے زیادہ عمر کے رجسٹرڈ افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت دینے کا بھی فیصلہ۔کورونا ایس اوپیزپرعمل درآمد کے لئے 16شہروں میں پاک فوج تعینات،ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں کہا فوج سول اداروں کی معاونت کے لئے طلب کی گئی، کہا وباء کوشکست دینےکے لئے موثرہتھیاراحتیاط ہے،سب کومل کر ذمہ داری نبھانا ہوگی۔

Watch Live Public News