اشتعال انگیز تقریر کرنے پر لیگی رہنما جاوید لطیف کو گرفتار کرلیا گیا، سیشن عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی، جاوید لطیف فیصلہ سننے سے قبل ہی عدالت سے جاچکے تھے، سی آئی اے پولیس نے سگیاں پل سے گرفتار کیا۔صرف تحفے اور ڈونیشن پر انحصار نہیں، 3 کروڑ ویکسین ڈوز خریدنے کا معاہدہ کرلیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں تین کمپنیوں سے ویکسین خرید رہے ہیں، ملک میں ویکسی نیشن کا عمل بلاتعطل جاری ہے، اب تک 20 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی ڈوز لگ چکی ہیں۔جعلی اکاؤنٹ سکینڈل میں اہم پیشرفت، نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کےخلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا، سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف آٹھ ارب کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کیاگیا، کرپشن کے پیسے سے آصف زرداری نے گھر بھی خریدا، ایوان صدر کے سابق سٹینو گرافر مشتاق احمد بھی شریک ملزم نامزد۔سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دے دیا، ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو پندرہ دن میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پبلک سروس کمیشن ٹیسٹ انٹرویو کے بغیر آنے والے تمام ملازمین فارغ کریں۔