بھاررت میں کووڈ 19 کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی

بھاررت میں کووڈ 19 کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی

پبلک نیوز: بھاررت میں کووڈ 19 کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی۔ بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 3 لاکھ 23 ہزار سے زیادہ نئے کیسز۔

بھارتی حکام نے 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 771 نئی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔ بھارت میں کووڈ کیسز کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 76 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ کووڈ 19 کے باعث 1 لاکھ 97 ہزار سے زیادہ بھارتی موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

 تباہ کن صورتحال پر قابو پانے کیلئے بھارتی حکومت نے فوج سے مدد مانگی ہے۔ بھارتی چیف آف ڈیفینس اسٹاف بپن راوت نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی ذخیرہ آکسیجن ملک بھر میں فراہم کی جائے گی جبکہ فوج کے ریٹائرڈ ڈاکٹرز بھی طبی عملے کی مدد کو پہنچیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔