اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا بلوچستان کے دورہ کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان کل موقع طور پر ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ بلوچستان، گورنرز اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ کوئٹہ میں اتحادی جماعت کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔ دورہ کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
وزیر اعظم دورہ بلوچستان کے لئے بلوچستان پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔ ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس کا افتتاح کریں گے۔ ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ، زیارت موڑ اور کچ ہرنائی سنجاوی روڈ کا افتتاح بھی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے جبکہ افتتاحی تقاریب کوئٹہ میں ہوں گی۔