کامیاب جوان پروگرام کا کل بلوچستان سے بھی آغاز

کامیاب جوان پروگرام کا کل بلوچستان سے بھی آغاز

اسلام آباد ( پبلک نیوز) کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں رقم کی تقسیم میں تیزی، وفاقی حکومت کل بلوچستان سے منصوبے کا آغاز کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان کل کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ بلوچستان سے منتخب ہونے والے نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کئے جائیں گے۔

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پنجاب، سندھ، اور پختون خواہ کے بعد بلوچستان سے بھی کامیاب جوان منصوبہ شروع ہو رہا ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی روزگار اور آگے بڑھنے کے مواقع دیں گے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر بینکوں کو عملدرآمد تیز کرنے کا کہا گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اب تک دیگر صوبوں کے 10 ہزار نوجوانوں میں 8 ارب روپے تقسیم کر چکے ہیں۔ تقریبا 70 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں۔ جون تک مزید 5 ارب روپے کی رقم جاری کر دی جائے گی۔

ان کاکہنا تھا کہ بلوچستان کے ہونہار اور اسکلڈ نوجوانوں کو مکمل حکومتی سرپرستی فراہم کی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔