شہباز شریف کو 172 کے بجائے صرف 160 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی، فواد چودھری

شہباز شریف کو 172 کے بجائے صرف 160 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی، فواد چودھری
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو 172 کے بجائے صرف 160 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے لکھا کہ شہباز شریف اراکین کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں 20 اراکین اسمبلی جن کا تعلق پاکستان تحیک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے ہے ان کا ووٹ وزیر اعظم کے حق میں شمار نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو 172 ارکان کے بجائے صرف 160 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہوئی ہے ، آج کا یہ ووٹ شہباز شریف اور "PeeDM" کی بہت بڑی شکست ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔