5 مرلہ رہائشی گھروں پر ٹیکس لگانے کی تیاری، شہریوں کیلئے بری خبر

5 مرلہ رہائشی گھروں پر ٹیکس لگانے کی تیاری، شہریوں کیلئے بری خبر
کیپشن: Preparing to tax 5 marla residential houses, bad news for citizens

ویب ڈیسک: (دانش منیر) محکمہ ایکسائز پنجاب نے پانچ مرلہ رہائشی گھروں پر ٹیکس عائد کرنے کی تیاری کرلی۔ جس کے تحت مزید 6 لاکھ گھروں پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب نے آئندہ بجٹ میں ٹیکس تجاویز تیار کرلیں۔ پوش ایریا میں موجود پانچ مرلہ گھروں پر سالانہ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ پانچ مرلہ گھروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ، بی ،سی اور ڈی کیٹگری تیار کرلی گئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی کیٹگری میں 70ہزار کے رہائشی جائیدادیں موجود ہیں۔ اسی طرح سی کیٹگری میں ایک لاکھ تیس ہزار رہائشی جائیدادیں موجود ہیں جبکہ ڈی کیٹگری میں چار لاکھ سے زائد رہائشی جائیدادیں موجود ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ بی، سی اور ڈی کیٹگری پر ٹیکس عائد کرنے سے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد قومی خزانے میں جمع ہوں گے۔ پانچ مرلہ گھروں پر سالانہ 11 سو سے 2 ہزار روپے تک ٹیکس عائد ہوگا۔ 

محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق تجاویز میں کہا گیا ہے کہ 2014 کے بعد نیا سروے نہیں کیا جاسکا۔ محکمہ ایکسائز نے حکومت کو متعدد بار سروے کی اپیل کی۔ بزدار دور میں بھی مختلف ہیلے بہانوں سے سروے نہیں کرنے دیا گیا۔ پراپرٹی ٹیکس ایکٹ کے تحت ہر پانچ سال بعد نیا سروے ہونا ضروری ہے۔ تاہم 10 سال گزرنے کے بعد بہت ساری نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز بنیں۔ 

جدید علاقے ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے حکومت کو تجاویز ارسال کردی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت بجٹ 2024-25 میں نئے ٹیکس عائد کرے گی۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔