گداگری کرنااور کرانا ناقابل ضمانت جرم قرار

گداگری کرنااور کرانا ناقابل ضمانت جرم قرار
کیپشن: گداگری کرنااور کرانا ناقابل ضمانت جرم قرار

ویب ڈیسک: پنجاب کو گداگری سے پاک کرنے کے لیے حکومت کا بڑا اقدام، پنجاب حکومت نے پیشہ ور  بھکاری گروہوں کے خلاف شکنجہ سخت کرنےکافیصلہ کرلیا۔ گداگری کرنا اور گداگری کرانا ناقابل ضمانت جرم قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھکاری مافیا کو زیادہ سے زیادہ 8 سال تک سزاجبکہ 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، پنجاب وگرینسی آرڈیننس 1958 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی، پنجاب کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی و پرائیویٹائزیشن نے وگرینسی آرڈیننس 1958 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

پنجاب کابینہ کو وگرینسی آرڈیننس میں ترامیم کی سفارشات ارسال کردی گئی،محکمہ داخلہ کی تجویز پر قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی و پرائیویٹائزیشن نے ترامیم کی  سفارشات پنجاب کابینہ کو ارسال کیں،بھکاری گینگ لیڈر کو کم از کم 3 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ 8 سال تک سزا ہوسکے گی،کسی بھی بچے یا بڑے کے انسانی عضا کو بھیک منگوانے کے لیے ضائع کرنے پر دس سال تک سزا ہوسکے گی۔

بھکاری گینگ لیڈر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکے گا،جرمانہ ادا نا کرنے پر مزید دو سال تک سزا ہوسکے گی،بھکاری کو ہائر کرنے پر تین سال تک سزا ہوسکے گی،ایک سے زیادہ بھکاری رکھنے بھکاری گینگ کے سربراہ کو 5 سے 7 سال تک سزا ہوسکے۔

Watch Live Public News