وفاقی حکومت کا آئی پی پیز کےمعاہدوں پر نظر ثانی کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا آئی پی پیز کےمعاہدوں پر نظر ثانی کا فیصلہ
کیپشن: وفاقی حکومت کا آئی پی پیز کےمعاہدوں پر نظر ثانی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیراعظم نے آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کے لئے ٹاسک فورس بنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کی سربراہی میں بنائی گئی ہے، ٹاسک فورس میں معاون خصوصی محمد علی، اعلیٰ عسکری نمائندہ بھی شامل ہیں جبکہ ٹاسک فورس میں پاور ڈویژن کے اعلیٰ حکام شریک ہیں۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی پر سفارشات مرتب کرے گی، ٹاسک فورس آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی پیداواری نوعیت کا جائزہ لے گی، ٹاسک فورس آئی پی پیز ہے معاہدوں کے ملکی معیشت پر اثرات کا جائزہ لے گی، وزیراعظم نے ٹاسک فورس کو ایک ماہ میں سفارشات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

Watch Live Public News