اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ہونگے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ہونگے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ہونگے یا نہیں؟ الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور فیصلہ کچھ دیر میں سنادیا جائے گا ۔الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی ہے ۔ چیف الیکشن کمشنرکا کہنا ہے کہ 2 بار حلقہ بندیاں کر چکے ہیں اور پنجاب میں تیسری بار حلقہ بندی کرنا پڑ رہی ہیں ۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ ہمیں صوبوں میں بھی لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اب الیکشن شیڈول ہے تو یونین کونسل کی تعداد بڑھا دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میئر کا انتخاب ڈائریکٹ کر دیا گیا۔ ہمارے پاس تو ان کے کاغذات نامزدگی بھی نہیں ہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو مشکل میں ڈال دیا گیا ہے ،کیا پتہ کل پھر یونین کونسل کی تعداد کم کر دی جائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔