پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں لگائی پابندیاں ختم کر دیں

پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں لگائی پابندیاں ختم کر دیں

کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن میں لگائی گئیں پابندیاں ختم کر دی گئیں ہیں۔

اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان کی جانب سے تحریری نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کا اجراء وبائی امراض آرڈیننس 2020ء کے تحت کیا گیا ہے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی طرف جاری سے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری سرگرمیوں اور تفریحی مقامات پر طے کردہ اوقات کار کی حد ختم کر دی گئی ہے جبکہ 50 فیصد سٹاف کے گھر سے کام کرنے والی پابندی کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے اطلاق کے بعد 100 فیصد سٹاف کو دفاتر میں کام کرنے کی اجازت ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے 15 مارچ سے انڈور شادیوں اور دیگر تقریبات کی بھی اجازت ہو گی۔ مزارات کو بھی 15 مارچ سے زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ایس او پیز پرلازمی عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے 15 مارچ سے سینما ہالوں کو بھی کھول دیا جائے گا۔

کیپٹن(ر)محمد عثمان کا تحریری نوٹس میں کہن تھا کہ عوام کو گھر سے باہر ماسک لازمی پہنے کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ کورونا ایس او پیز پر عمل کر کے ہم نے ذمہ دار قوم ہونے کا ثبوت دیا۔عوام کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد نے ہمیں مہلک بیماری کے سنگین نتائج سے محفوظ رکھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔