کنگن پور: پاکستان رینجرزاور سیلانی ویلفیئر کے زیراہتمام فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ

کنگن پور: پاک رینجرزاور سیلانی ویلفیئر کے زیراہتمام فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ
کیپشن: Kanganpur: Free Medical and Eye Camp under the auspices of Pak Rangers and Sailani Welfare

ویب ڈیسک: پاکستان رینجرز (پنجاب) اور سیلانی ویلفیئر کے اشتراک سے قصور کے علاقے کنگن پور میں سہ روزہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فری میڈیکل کیمپ میں نہ صرف مستحق لوگوں کا طبی معائنہ اور ادویات مہیا کی گئیں بلکہ آنکھوں کے آپریشنز بھی کیے گئے۔ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ سے خواتین اور بچوں سمیت سرحدی دیہاتوں کے 937 افراد نے استفادہ کیا۔ 

اس میڈیکل کیمپ سے امراضِ چشم میں مبتلا 189 افراد نے سرجری کی خدمات حاصل کیں۔ مقامی لوگوں اور کیمپ میں موجود مریضوں نے علاقہ میں پنجاب رینجرز کی جانب سے کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔

علاقہ مکینوں نے عوامی فلاح کے اس سلسلے کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا اور فورس کا شکریہ ادا کیا۔

Watch Live Public News