ویب ڈیسک: پاکستان نے جدید طبی شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے پہلی بار کار ٹی سیل (CAR-T Cell) تھراپی کامیابی سے انجام دے دی، جسے کینسر کے علاج میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
مسلح افواج کے بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر میں انجام دی گئی اس جدید تھراپی کے بعد 21 سالہ مریض کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ یہ علاج آرمی میڈیکل کور کے ماہرین نے برسوں کی تحقیق اور تیاری کے بعد کامیابی سے مکمل کیا۔
کار ٹی سیل تھراپی کینسر کے بعض پیچیدہ اور خون سے متعلق امراض کے علاج کی جدید ترین تکنیکوں میں شمار ہوتی ہے، جس میں مریض کے اپنے مدافعتی خلیوں کو لیبارٹری میں تبدیل کرکے دوبارہ جسم میں منتقل کیا جاتا ہے تاکہ وہ کینسر کے خلیات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔
ماہرین کے مطابق اس کامیابی کے بعد پاکستان کینسر کے علاج کی جدید ٹیکنالوجی اپنانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔