پاک فوج نے بھارتی فوج کاکوارڈ کاپٹر مار گرایا

indian quad copter down
کیپشن: indian quad copter down
سورس: google

ویب ڈیسک : پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر مار گرایا۔
 رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے کی جاسوسی کررہا تھا، بھارتی فضائیہ کا کواڈ کاپٹر 25 فروری کو دن 12 بج کر 55 منٹ پر ایل اوسی پر مارگرایا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ کواڈ کاپٹر مار گرانے کے بعد پاک فوج نے اس کی باقیات کی تلاش شروع کردی تھی اور 26 فروری کو ایل او اسی پر پاکستانی علاقے میں کواڈ کاپٹر کی باقیات مل گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کواڈ کاپٹر پر بھارتی فوج کے ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے جو تصدیق کرتا ہے کہ کواڈ کاپٹر بھارتی فوج کا ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے اس سے قبل بھی بھارت کے کئی جاسوس ڈرون مار گرائے ہیں۔

Watch Live Public News