ویب ڈیسک: معروف سمارٹ فون کمپنی شیائومی نے پاکستان میں اپنا نیا سمارٹ فون ’شیائومی 14‘ ریلیز کر دیا ہے۔
جدید سپیسی فیکیشنز سے آراستہ یہ فون اتوار کو شیائومی کی جانب سے پاکستان بھر میں ریلیز کیا گیا ہے۔
شیائومی کے آفیشل ’می سٹور‘ کی ویب سائٹ کے مطابق شیائومی 14 کو پاکستان بھر میں تین رنگوں میں ریلیز کیا گیا ہے جن میں سیاہ، سبز اور سفید رنگ شامل ہے۔
اس فون کا ڈسپلے آل راؤنڈر لیکوئیڈ ڈسپلے ہے جس کی ریزولوشن 3200 بائی 1440 ہے جبکہ اس میں پی پی آئی 522 ہے۔
اس سمارٹ فون کا ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے جبکہ یہ فون الٹرا ایچ ڈی آر، پرو ایچ ڈی آر اور ڈولبی وژن کو سپورٹ کرتا ہے۔
اسی طرح اس فون میں پروسیسر سنیپ ڈریگن 8 جنریشن لگایا گیا ہے جس کے ساتھ کوئلکوم اڈرینو جی پی یو، سنیپ ڈریگن ایکس 75 فائیو جی موڈیم آر ایف سسٹم بھی نصب ہے۔
شیائومی 14 میں لائیکا کیمرہ نصب ہے جس کی مدد سے ’ایٹ کے‘ ریزولوشن میں ویڈیو ریکارڈنگ کی جا سکتی ہے جبکہ اس میں 50 میگا پکسل کے تین بیک کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
اسی طرح اس فون میں 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ یعنی فرنٹ کیمرہ لگایا گیا ہے جو ایچ ڈی آر موڈ، نائیٹ موڈ، ایچ ڈی آر پوٹریٹ جیسی جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔
اس موبائل فون کی بیٹری 5000 میگا ہرٹز کی ہے جس کے ساتھ 90 واٹ کا وائر ہائیپر چارجر جبکہ 80 واٹ کا وائرلیس ہائیپر چارجر شامل ہے۔
شیائومی 14 میں آن سکرین فنگر پرنٹ سینسر کی سہولت بھی شامل ہے۔
اس فون میں سٹیریو سپیکرز نصب ہیں جو کے ڈولبی ایٹموسفیئر کو سپورٹ کرتے ہیں۔
شیائومی پاکستان کے مطابق، شیائومی 14 کی پاکستان میں قیمت 3 لاکھ 39 ہزار 999 روپے ہے۔