شیاؤمی کے برانڈ 'ریڈمی' نے بہترین کیمرا کا حامل معیاری فون متعارف کرا دیا

شیاؤمی کے برانڈ 'ریڈمی' نے بہترین کیمرا کا حامل معیاری فون متعارف کرا دیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ ریڈمی کی 13 سیریز کا بہترین کیمرا  کا حامل معیاری فون متعارف کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے ریڈمی 13 فور جی کو تین بیک کیمروں اور ایک فرنٹ کیمرا کے ساتھ متعارف کرایا ہے، جب کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کردیا گیا۔

شیاؤمی 13 کو 69-6 انچ اسکرین، 5030 ایم اے ایچ بیٹری جب کہ 33 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

اسی طرح فون کو اینڈرائیڈ 14 کے حامل اپنے ہی آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جب کہ اس میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

ہیلو ٹیک کی چپ کے ساتھ پیش کیے گئے فون کو 6 اور 8 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ماڈیولز میں متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50، دوسرا 108 جب کہ تیسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔

اسی طرح فون کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ فون کو واٹر اینڈ ڈسٹ پروف کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی نے 6 جی بی ریم ماڈیول کی قیمت 44 ہزار روپے جب کہ 8 جی بی ماڈیول کی قیمت 69 ہزار روپے رکھی ہے اور اسے فوری طور پر چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

امکان ہے کہ ریڈمی 13 فور جی کو اگلے کچھ ہفتوں میں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا اور ممکنہ طور پر اسے پاکستان میں مزید سستی قیمت پر پیش کیا جائے گا۔

Watch Live Public News