’‎ بیرون ملک امریکی شہری وہاں کے قوانین کے تابع ہیں‘

’‎ بیرون ملک امریکی شہری وہاں کے قوانین کے تابع ہیں‘
ویب ڈیسک: ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے بیرون ملک مقیم اپنے شہریوں کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان اس موقع پر کیا گیا ہے جب سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کا قتل ہوا جس میں امریکی شہریت کے حامل ملزم ظاہر جعفر کو مرکزی ملزم قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ سرکاری پیغام کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ کسی بیرونی ملک میں امریکی شہری اس ملک کے قوانین کے تابع ہوتے ہیں۔ مزید لکھا گیا کہ جب امریکیوں کو بیرون ملک گرفتار کیا جاتا ہے تو سفارت خانہ ان کی خیریت معلوم کر سکتا ہے اور وکلاء کی ایک فہرست فراہم کرسکتا ہے تاہم قانونی مشورے نہیں دے سکتا اور نہ عدالتی کارروائی ہی میں حصہ لے سکتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔