یہ ہار نہیں، جیت کی جانب ہمارا اگلا قدم ہے

یہ ہار نہیں، جیت کی جانب ہمارا اگلا قدم ہے
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو حیر جانبداری اور انصاف کے اصولوں پر شب خون مارنے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انصاف نہیں بلکہ پاناما فیصلے کا تسلسل ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ردعمل میں حمزہ شہباز شریف نے لکھا کہ پاناما فیصلے کا تسلسل انصاف ہرگز نہیں۔ فل کورٹ کی استدعا مسترد کر کے غیرجانبداری کے اصول پر شب خون مارا گیا ہے۔ حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک عدالتی فیصلے کے ذریعے عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت کو گھر بھیجا گیا ہے۔ یہ ہار نہیں جیت کی جانب ہمارا اگلا قدم ہے۔ میری سیاست عہدوں کیلئے نہیں خدمت کے لئے تھی اور ہمیشہ رہے گی۔ https://twitter.com/HamzaSS/status/1551987823305232386?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1551987823305232386%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fnews%2F40004395 ان کا کہنا تھا کہ عوام دیکھ رہی ہے کہ پی ٹی آئی کو آئین سے کھلواڑ کرنے کی کھلی چھٹی دی جاتی ہے۔ کیا اسمبلی کی حیثیت ایک ربر سٹیمپ کی رہ گئی ہے؟ پچھلے چار مہینوں سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں تماشا لگا ہوا ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تمام مشکلات کے باوجود ہم عوام کو ریلیف دینے کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ہم نے ان کو روشن گھرانا مفت بجلی، مفت ادویات اور آٹے پر سبسڈی جیسے پروگرامز دیئے۔ یہ بھی پڑھیں: عدالتی فیصلے سے انصاف کیلئے توقعات کو دھچکا لگا وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا اور قرین انصاف یہی تھا کہ فل کورٹ تشکیل دیا جاتا تاکہ انصاف نہ صرف ہوتا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ کی رولنگ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ لیکن عدالتی فیصلے سے قانون دان برادری، سائیلین، میڈیا اور عوام کی حصول انصاف کے لئے توقعات کو دھچکا لگا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین نے ریاستی اختیار پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو تفویض کئے ہیں۔ آئین نے سب اداروں کو متعین حدود میں کام کرنے کا پابند کیا ہے۔ https://twitter.com/CMShehbaz/status/1551997922941800449?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1551997922941800449%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F74448%2F انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا۔ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے بھی اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ‘انصاف کا قتل نامنظور’ ہے۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1551962290752299008?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1551962290752299008%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F74448%2F خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری رولنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چودھری پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں چودھری پرویز الٰہی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس سے قبل گورنر پنجاب کی جانب سے حلف لینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔ پرویز الٰہی حلف برداری کے لئے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ گیارہ صفحات پرمشتمل ہے۔ https://twitter.com/GovtofPunjabPK/status/1552042516324782080?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1552042516324782080%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F74445%2F چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں. فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔