جگر سے متعلق مسئلہ کبھی نہیں ہوگا، یہ چیزیں روزانہ کھائیں

جگر سے متعلق مسئلہ کبھی نہیں ہوگا، یہ چیزیں روزانہ کھائیں
ہمارے جسم میں ایسے بہت سے اہم اعضاء ہیں کہ جن کے خراب ہونے کی وجہ سے ہمیں مسائل کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے، جگر بھی ان میں سے ایک ہے۔ اگر آپ بھی اس بارے میں پریشان ہیں۔ تو ان عادات کو بدلیں اور صحت مند زندگی گزاریں۔ جگر ہمارے جسم کا سب سے اہم حصہ ہے۔ جو کھانے کے تمام ذرائع کو دوسرے اعضاء تک پہنچانے کا کام کرتا ہے. اگر آپ بے احتیاطی کریں گے جیسے کہ باہر کا کھانا زیادہ کھانا. آپ جانتے ہیں کہ باہر کے کھانے روز کی بنیادوں پر کھانے سے سب سے پہلے معدہ متاثر ہوتا ہے اور اس کے بعد جسم کے اور اندرونی اعضاء بھی متاثر ہوتے ہیں، تو اس کا آپ کے جگر پر بھی گہرا اثر پڑتا ہے۔ جگر کی اوپری سطح پر چربی جمع ہونے کی وجہ سے مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمارے جسم کی نشوونما بہت سے اعضاء پر مشتمل ہوتی ہے۔ تو ایسی صورتحال میں ان سب کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے. اگر آپ بھی اپنے فیٹی لیور سے پریشان ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ اس مسئلے کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے۔ لہسن لہسن ایک ایسی سبزی ہے جو ہر کسی کے کچن میں آسانی سے مل سکتی ہے۔ لہسن کے استعمال سے فیٹی لیور کو آسانی سے کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ آپ کے انزائم لیول میں بھی بہتری آتی ہے۔ اس میں موجود ایلیسن کمپاؤنڈ آپ کے پورے جسم کو ڈی ٹاکسفائی کرنے میں مدد کرتا ہے۔ لہسن میں اینٹی بائیوٹک خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں جو جگر کو صاف اور مضبوط بنانے کا کام کرتا ہے۔ چقندر کا جوس خون کی کمی کے شکار لوگوں کو چقندر اور انار کا جوس پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے. جگر کو صحت مند بنانے کے لیے آپ کو روزانہ چقندر کا رس پینا چاہیے۔ چقندر کے جوس میں فاسفورس، پوٹاشیم اور آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ جس کی جہ سے یہ جوس ہمارے جگر کو دن بھر کام کرنے کے لیے توانا رکھنے میں مدد دیتا ہے اور اس کا روزانہ استعمال جگر سے چربی کو دور کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔