پیرس اولمپکس کا پہلا میڈل قازقستان کے نام

پیرس اولمپکس کا پہلا میڈل قازقستان کے نام
سورس: Google

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس کا پہلا میڈل قازقستان نے جیت لیا جبکہ پیرس اولمپکس 2024 کا پہلا گولڈ میڈل چین نے اپنے کام کیا۔

تفصیلات کے مطابق   قازقستان نے شوٹنگ کے مکسڈ ڈبل ایونٹ میں برونزمیڈل جیت لیا ہے۔ رونزمیڈل میچ میں قازقستان نے جرمنی کو شکست دے کر جیتا۔ 

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں آج ہونے والےاسکیٹ بورڈنگ کے مقابلے ملتوی کردیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق پیرس اولمپکس میں آج مینز اسٹریٹ اسکیٹ بورڈنگ کا ایونٹ ہونا تھا تاہم پیرس میں رات بھرجاری بارش کی وجہ سےٹریکس مقابلےکیلئےخشک نہ ہوسکے، مینز اسٹریٹ اسکیٹ بورڈنگ کےمقابلے اب پیرکومنعقدہوں گےجبکہ اتوار کو خواتین کا ایونٹ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔

پیرس اولمپکس 2024 کا پہلا گولڈ میڈل کس ملک نے جیتا؟ 

چین نے پیرس اولمپکس 2024 کا پہلا گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

 ہوانگ یوٹنگ اور شینگ لیہاؤ نے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کوریا کی جوڑی کو 16-12 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا ہے۔

 اس ایونٹ میں کوریا نے چاندی اور قازقستان نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

Watch Live Public News